UR
AR
EN
FR
TR
ID
جگہیں اور واقعات
سب پیش نظر ہو
قدیم مساجد
کنویں اور باغات
جگہیں اور واقعات
عجائب گھر اور نمائش
خندق
ایک ایسی عظیم جگہ جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے معزز صحابہ پر آئے شدید ترین لمحات کو اپنے اندر محفوظ کر لیا، ایسے لمحات جن میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ایمان کی سچائی اور منافقین کی رسوائی اور یہود کی خیانت ظاہر ہوئی ۔یہ ان عظیم واقعات میں سے ہیں جنہیں قرآن نے ابدی کردیا اور جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے ساتھیوں کی شاہانہ فتح کے ساتھ ختم ہوئے۔
بقیع قبرستان
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے ساتھیوں کے لیے آخرت کا پہلے گھر کے طور پر منتخب کیا جس میں وہ دفن ہوں اور جس میں وہ جمع ہوں چنانچہ آپ کے 10 ہزار معزز صحابہ کرام کو اس میں دفن کیا گیا۔ اور اس میں دفن ہونے والے صالحین کی کثیر تعداد کی وجہ سے انہوں نے اسے جنت البقیع کا نام دیا۔
احد پہاڑ
ایک عظیم الشان پہاڑجس کو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں خاص مقام حاصل ہے، آپ نے فرمایا: (احد وہ پہاڑ ہے جو ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں)۔
شہداء احد کا میدان
.مدینہ کی مشہور یادگاروں میں سے ایک، جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لاتے اور اس کے شہداء کے لیے مغفرت کی دعا کرتے۔
جبل رماۃ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ احد کے موقع پر مسلمانوں کی پشت کی حفاظت کے لیے میدان احد کے پاس ایک پہاڑی پر پچاس تیر اندازوں کو کھڑا کیا اور ان کو حکم دیا کہ جو مرضی حالات ہوں اپنی پوسٹ نہیں چھوڑنی۔ مگر انہوں نے آپ کے فرمان کی خلاف ورزی کی جس کے نتیحہ میں مسلمانوں کو سخت ہزیمت اٹھانی پڑی۔
ثور پہاڑ
جبل ثور مدینہ کے حرم کی شمالی سرحد ہے جو مدینہ کے شمال میں احد پہاڑ کے پیچھے واقع ہے۔
بنو ساعدہ کا سقیفہ (چھپر)
سقیقہ بنی ساعدہ وہ مقام ہے جس نے اسلام کے ایک اہم ترین سیاسی مکالمے کا مشاہدہ کیا۔ اس مکالمہ کے نتیجے میں ابوبکر الصدیق کی بطور خلیفة المسلمین بیعت ہوئی تھی۔
قلعہ احد
قلعہ احد مدینہ کے اہم ترین تاریخی مقامات میں سے ایک ہے۔ یہ عسکری قلعہ جبل احد کے دامن میں دفاعی مقصد کے لیے تعمیر کیا گیا تھا۔
بنی عبید پہاڑ
جبل بنی عبید مدینہ کے ان پہاڑوں میں سے ایک ہے جن کا غزوہ خندق کے ساتھ گہرا ربط ہے۔ یہ پہاڑ خندق کے ایک سرے پر واقع ہے۔ اس پہاڑ کو معجزہ رسول کے شاہد ہونے کا شرف حاصل ہے۔
عیر پہاڑ
ایک عظیم بلند وبالا پہاڑ جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حرم مدنی کی جنوبی سرحد قرار دیا اور جس کے دامن میں میقات ذی الحلیفہ ہے۔
عروہ بن الزبیر رضی اللہ عنہ کا محل
عروہ بن زبیر کا یہ محل وادی عتیق کے کنارے اس قدر اونچائی پر واقع ہے کہ اس سے وادی عتیق کا تظارہ کیا جاسکتا ہے۔ یہ محل طبعی عوامل کے مقابلے میں ثابت قدمی کی عظیم داستان سناتا ہے۔
جمائے ام خالد
متعدد تاریخی محلات کی جگہ، وہ پہاڑ جس کے دامن میں غزوہ أحزاب کے موقع پر أبو سفیان کا لشکر خیمہ زن ہوا تھا۔
جمائے تضارع
مدینہ کے پہاڑوں میں سے ایک خوش قسمت پہاڑ جس کا تعلق احادیث رسول میں ہے۔ اس کے علاوہ بھی اس پہاڑ پر متعدد تاریخی یادگاریں ہیں۔
قربان روڈ
ایک زندہ دل شاہراہ جو مختلف دکانوں، ریسٹورنٹ وغیرہ پر مشتمل ہے اور مسجد نبوی کے بالکل قریب واقع ہے,
جمائے عاقر
مشرکین قریش کی فوجیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے لڑنے کے لیے اس کے قریب سے گزریں اور یہ مقام جنگ احزاب میں ابو سفیان کی فوج کا ہیڈ کوارٹر تھا۔
خندق
بقیع قبرستان
احد پہاڑ
شہداء احد کا میدان
جبل رماۃ
ثور پہاڑ
بنو ساعدہ کا سقیفہ (چھپر)
قلعہ احد
بنی عبید پہاڑ
عیر پہاڑ
عروہ بن الزبیر رضی اللہ عنہ کا محل
جمائے ام خالد
جمائے تضارع
قربان روڈ
جمائے عاقر