غرس کا کنواں
ایک نبوی کنواں جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضوء کیا اورپانی پیا، اور روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسکے پانی سے وفات کے بعد غسل کرنے کی وصیت فرمائی تھی ۔
یہ کنواں آج بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت معطرہ کے حالات کی گواہی دیتا ہے۔ اس کی زیارت کرنے والےکو سیرابی، انسیت، سبق اور نصیحت ملتی ہے۔ سو وہ اس کا پاک پانی پیتا ہے، اور پہلے دور کے مسلمانوں کی تاریخ کو یاد کرتا ہے۔