Search

UR

AR

EN

FR

Flag of Français

TR

Flag of Türkçe

ID

Flag of Indonesian

مدینہ کے نشانات

Banner Image

سب پیش نظر ہو

قدیم مساجد

قدیم مساجد

کنویں اور باغات

کنویں اور باغات

جگہیں اور واقعات

جگہیں اور واقعات

عجائب گھر اور نمائش

عجائب گھر اور نمائش

مسجد قباء
اسلام میں پہلی مسجد جو کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تعمیر کی، اس کا سنگ بنیاد آپ کے دو محترم ہاتھوں سے رکھا گیا اور اس کی عمارت مہاجرین اور انصار نے اٹھائی۔ اور اللہ تعالیٰ نے قیامت تک پڑھے جانے والے قرآن میں اپنے فضل کو واضح کیا: "وہ مسجد جو روز اول سے تقویٰ پر قائم ہوئی، وہ تمہارے لیے اس میں کھڑے ہونے کے زیادہ لائق ہے۔"[سورہ توبہ : 108]
دو قبلوں والی مسجد
مدینہ منورہ کی ایک اہم ترین تاریخی مسجد جس میں اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و توقیر فرمائی اور ان کی خواہش اور امید پوری کی کہ قبلہ کو بیت المقدس سے کعبہ کی طرف منتقل کیا گیا اور رب تعالی کی وحی سے ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہو گئی ۔ ارشاد ربانی ہےترجمہ : سو ہم آپکو اس قبلہ کی طرف متوجہ کرینگے جس سے آپ خوش ہو جائینگے۔
مسجد میقات
یہ تاریخ مدینہ کی نمایاں ترین نشانیوں میں سے ایک ہے بیت العتیق (بیت اللہ)کو دیکھنےکا قصد کرنے والے مدینہ کے لوگ اوردیگر وہاں سے گزرنے والے یہاں آتے ہیں۔ دنیا کی ظاہری زیب و زینت سے دور احرام میں ایمان سے بھرپور اس سفر پر نکلتے جب کہ وہ محض خدا اور آخرت کے گھر کی امید رکھتے ہیں۔
مسجد غمامہ
.مسجد نبوی کے صحن سے 200 میٹر کے فاصلے پر ایک جگہ، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی جگہ تھی، جس کی طرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو عید کی نماز اور استسقاء کی نماز پڑھانے کے لیے نکلتے تھے۔ اس کے کونوں اور صحنوں میں مسلمانوں کی سوانح عمری اور مہکتی تہذیبی تاریخ کی ایک بڑی تعداد محفوظ ہے۔
مسجد ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ
مسجد نبوی کے صحنوں سے 150 میٹر کے فاصلے پر ایک نبوی جائے نماز ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عید کی نماز ان کی زمین پر ادا کی، جیسا کہ آپ کے پہلے جانشین ابو بکر صدیق نے کیا، اور اس کے بعد اس کا نام ابوبکر کے نام پر رکھا گیا تھا۔
مسجد عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ
.یہ خلیفہ ثانی کی عید اور بارش کے لیے جائے نماز ہے،سید انبیاء ﷺ کی پیروی کرتے ہوئے.
مسجد علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ
عید کے جائے نمازوں میں سے ایک نبوی جائے نماز جس کا نام مسلمانوں کے خلیفہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی کے شوہر علی ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے نام پر ہے، آج تک وہ ایک دائمی نبوی نشانی جو اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی، نبی کریم ﷺکی جائے نماز میں ان کی پیروی کی گواہ ہے ۔
مسجد بنی انیف
ایک تاریخی مسجد جو ایک ایسی جگہ پر بنائی گئی ہے جہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کی تھی۔ آج مسلمان اس کے منفرد طرز تعمیر کو دیکھنے کے لیے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کی سیرت سے متعلق چیزوں کو یاد کرنے کے لیے یہاں آتے ہیں۔ .
مسجد جمعہ
مسجد جمعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ مصلی ہے جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ میں پہلا جمعہ ادا کیا۔ یہ مسجد مسجد نبوی سے 2,300 میٹر کے فاصلے پر ہے۔
مسجد سقیا
اس جگہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاء کی برکت اہل مدینہ کے لیے برکتوں کا فیضان جاری ہوا، یہاں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ کو حرم قرار دیا ۔
سات مسجدیں
سات مسجدیں کا شمار ان مقامات میں ہوتا ہے جن کی زیارت کا اہتمام مدینہ آنے والے کرتے ہیں۔ یہ چھوٹی چھوٹی مساجد کا ایک مجموعہ ہےجس کو خندق کی جگہ پر غزوہ خندق کی یاد تازہ رکھنے کے لیے تعمیر کیا گیا ہے۔
مسجد اجابہ
مسجد الاجابہ وہ مسجد ہے جس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز اور تین دعاووں کے مشاہدہ کا شرف حاصل ہے جن میں سے دو کو قبولیت کا شرف حاصل ہوا۔
مسجد بنی حارثہ
غزوہ احد کے شاہد تاریخی مساجد میں سے ایک
مسجد فتح
مسجد فتح ان مساجد میں سے ایک مسجد ہے جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی تھی اور ان أحزاب کے خلاف دعا فرمائی تھی جو مسلمانوں سے لڑنے کے لیے مدینہ کے گرد جمع ہوئے تھے۔ آپ کی دعا بدھ کے روز ظہر اور عصر کے درمیان قبول ہوی۔
مسجد عنبریہ
مسجد العنبریة حجاز ریلوے کے آخری اسٹیشن پر واقع روایتی انداز میں تعمیر کی گئی ایک تاریخی مسجد ہے۔
مسجد شیخین
ایک قدیم مسجد جو اس مقام پر تعمیر کی گئی ہے جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ احد کے لیے جاتے وقت خیمہ زن ہوے اور اپنے لشکر کا جائزہ لیا تھا۔ یہاں آپ نے اپنے صحابہ میں سے جنگجو افراد کو منتخب کیا اور عصر، مغرب اور عشاء کی نمازیں ادا کیں۔ اسی مقام پر آپ نے رات گزاری۔
Image 0
مسجد قباء
Image 1
دو قبلوں والی مسجد
Image 2
مسجد میقات
Image 3
مسجد غمامہ
Image 4
مسجد ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ
Image 5
مسجد عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ
Image 6
مسجد علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ
Image 7
مسجد بنی انیف
Image 8
مسجد جمعہ
Image 9
مسجد سقیا
Image 10
سات مسجدیں
Image 11
مسجد اجابہ
Image 12
مسجد بنی حارثہ
Image 13
مسجد فتح
Image 14
مسجد عنبریہ
Image 15
مسجد شیخین