فنون کی ایک چھوٹی سی دنیا:
یہ ایک ثقافتی مرکز ہے جس کا تعلق مدینہ میں فنکارانہ اور ثقافتی تحریک کو فروغ دینے سے ہے۔ اسے سعودیہ میں بصری فنون میں مہارت حاصل کرنے والے پہلے فنی مراکز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔کیونکہ یہاں متعدد نمائشیں ورکشاپس اور تربیتی کورسز منعقد کیے جاتے ہیں ۔ یہ نوجوانوں کو اپنا کام پیش کرنے کا موقع دیتا اور ایسی کمیونٹیز بنانے کی اجازت دیتا ہے جو ان کی ترقی اور تخلیقی پہلو میں مدد دیں۔ یہ مرکز زندگی میں ترقی ومعیار کے پروگراموں میں سے ایک ہے۔ المدینہ آرٹ سینٹر کا آغاز 2018 میں فنکارانہ اور ثقافتی تحریک کی حمایت کرنے مدینہ منورہ میں فنون اور بھرپور ثقافت کے لیے انٹرفیس بنانے اور معیار زندگی اور ترقی کے پروگرام کے سلسلہ میں ایک قدر کے طور پر کیا گیا۔یہ پروگرام سعودیہ میں وژن 2030 کا حصہ ہے۔مرکز کا فن تعمیر:
یہ مرکز ایک سادہ آرکیٹیکچرل انداز کامعلوم ہوتا ہے کیونکہ اس کی اندرونی ساخت میں مدینہ کے پتھر اور سفید دیواریں ہیں جو سیاہ سنگ مرمر سے ہم آہنگ ہیں اور اسے باہر سے رنگیں شیشے سے سجایا گیا ہے۔ اس کا کل رقبہ 8,200 مربع میٹر ہے اور اس میں ورکشاپس اور آرٹ گیلریوں کے انعقاد کے لیے عمارتیں اور کثیر المقاصد ہالز شامل ہیں۔فنکاروں کے لیے مرکز اور اس کا تعاون:
یہ مرکز فنکاروں کی مدد کرتا ہے اور انہیں کئی فوائد فراہم کرتا ہے، بشمول:
●
مختلف فنون کو پیش کرنا جو جدید و قدیم کے امتزاج کی خصوصیت کی وجہ سےممتاز ہو اور سول سوسائٹی کی شناخت کی بنیاد ہو اورنمایاں ترین بین الاقوامی آرٹ اسکولوں کے ساتھ رابطہ برقرار رکھ سکے۔● نوجوان فنکاروں کو ان کے فن کو پھیلانے کے لیے بغیر کسی پابندی کے گیلریوں کی فراہمی، جبکہ ان کی حمایت اور ان کے تخلیقی پہلوؤں کو فروغ دینے کے لیے رہنمائی اور تنقید فراہم کرنا
● نوجوان فنکاروں کو اپنے فنکارانہ کام کو تیار کرنے کے لیے ایک مختلف تجربہ فراہم کرنا، تجربہ، ترغیب اور مواصلات سے لے کر سیکھنے اور تخلیقی پیداوار تک انکی رہنمائی کرنا۔
یہ مرکز آرٹ سے محبت کرنے والوں کے لیے بہت سے فوائد بھی پیش کرتا ہے جن میں سے چند ایک:● مرکز کی طرف سے پیش کردہ ورکشاپس اور تربیتی کورسز میں حصہ لے کر مختلف تکنیکی پہلوؤں کی تربیت حاصل کرنا۔
● مرکز کی انتظامیہ کے تعاون سے، فن اور ثقافت کو پھیلانے کا شوق رکھنے والے نوجوانوں کے فن پاروں کو پیش کرنا، اور اس کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا اور اس میں اپنی مہارت اور تجربے کو بڑھانا۔
مرکز کے زائرین کون ہیں؟
یہ جگہ سب کے موافق ہے خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو بصری فنون میں دلچسپی رکھتے ہیں اگرچہ ان کی عمریں اور جنسیں مختلف ہوں۔کیونکہ یہ مرکز فن کے تخلیقی کاموں کو دیکھنے کی اجازت دیتا ہےاور یہاں آنے والوں کی ثقافتی بیداری کو فروغ دینے کی مقام ہے۔اس تک رسائی کا طریقہ:
یہ مرکز کنگ فہد پارک میں واقع ہے۔