مدینہ کی یادگار اور عیش الحب:
عیش الحب کا نام الحبابہ مارکیٹ سے نکلا ہے ،یہ سونف اور کلونجی کی خوشبو سے مہکتی ہے۔ اسی لیے یہ اپنی مختلف اشکال اور سائز کے ساتھ اس( بازار) کی سب سے مشہور اور لذیذ روٹی مانی جاتی ہے۔اسی لیے یہ ماضی و حاضر میں زیادہ تر متنوع میزوں پر موجود رہی ہے۔
اس کا ذائقہ بنانے کا فن:
(خشک)آٹے کو پانی اور دودھ کے ساتھ مکس کریں، اس میں تل، سونف اور کلونجی ڈال دیں ۔اس سے مدنی گندم کی روٹی کو ایک مخصوص ذائقہ اور ایک خوشگوار، خوشبو ملتی ہے ۔
مدنی گندم کی روٹی کے لیے مقامی تکنیک:
یہ گندم کے پورے دانوں سے، ان کا کچھ حصہ نکالے بغیر بنائی جاتی ہے، کیونکہ اس طرح روٹی کی غذائیت باقی رہتی ہے ، پھر اس کو پیس کر اس میں ، دودھ اور پانی مکس کر کہ اس میں سونف، کلونجی اور نمک ملا کر اس پر تل چھڑکے جاتے ہیں، پھر اسے گول شکل میں تندور میں ڈالا جاتا ہے یہاں تک کہ یہ پک کر کھانے کے لائق نہ ہو جا ئے ۔ جب اسے تازہ اور گرم کھایا جائے تو یہ زیادہ نرم ہوتی ہے۔
مدینہ میں روٹی:
روایتی دکانوں اور جدید دکانوں میں مدینہ منورہ کی روٹی کی کثرت ، اس روایتی ذائقے کی عکاسی کرتی ہے جس کی وجہ سے مدینہ منورہ ممتاز ہے۔ علاوہ ازیں آپ مدینہ منورہ کی خواتین کے ہاتھوں سے پکی روٹی بھی تناول کر سکتے ہیں۔