غذائی قیمت اور اشتہاء انگیز اجزاء:
کوزی مدینہ منورہ کے مشہور ترین پکوانوں میں سے ایک انتہائی لذیذ اور اشتہاء انگیز پکوان ہے، یہ خاص طور پر رمضان کے مہینے میں تیار کیا جاتاہے، کیونکہ اس میں وہ اہم عناصر اور غذائیت ہوتی ہے جن کی روزہ دار کے جسم کو ضرورت ہوتی ہے،اس کی وجہ اس کے مختلف اجزاء اور مصالحے ہوتے ہیں، جو جسم کو معدنی نمکیات، فائبر، کاربوہائیڈریٹس، پروٹین اور وٹامن فراہم کرتے ہیں۔
تقریبات کے دسترخوان کا سردار:
یہ پکوان مدینہ منورہ کے لوگوں کے نزدیک بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ خاص موقعوں اور مہمانوں کے استقبال کے لیے دعوتوں کے ساتھ ساتھ عیدوں اور شادیوں کے موقع پر پیش کیے جانے والے اہم پکوانوں میں سے ایک ہے۔ اہل مدینہ کا خاص لمس اسے اشتہاء انگیز ، مدنی اصیل ذائقہ دیتا ہے۔
اس کے مزیدار أجزاء:
الکوزی ایک چکناہٹ والا پکوان ہے جو گوشت یا چکن، باسمتی چاول اور مختلف مدنی مصالحوں کا ایک شاندار مرکب استعمال کرکے تیار کیا جاتا ہے۔ اسے باریک خسک میوہ جات، ٹماٹر کے ٹکڑوں، لیموں، ابلے ہوئے انڈوں اور پاستا سے سجایا جاتا ہے ۔اسے مرقوق روٹی سے ڈھانپا جاتا ہے۔
کوزی پکوان کو مختلف سبزیوں کے سلاد کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے، جیسا کہ فتوش ،تبولہ، متبل، اچار اور دہی وغیرہ۔
یہ کہاں سے کھایا جا سکتا ہے؟
مدینہ منورہ میں آنے والے اس لذیذ پکوان کا مزہ مسجد نبوی سے متصل بہت سے مشہور اور پرتعیش ریستورانوں میں لے سکتے ہیں۔یہ ایک پسندیدہ اور لذیذ پکوان ہے جو ماضی کی خوشبو اور اس کی خوبصورت یادیں رکھتا ہے۔