تعارفی تمھید:
طریق سلطانہ مدینہ کی اہم تجارتی سڑکوں میں سے ایک ہے۔ یہ سڑک مسجد نبوی کی طرف جانے والی مرکزی سڑک ہونے کے علاوہ نمایاں ریسٹورنٹ، کیفے اور مقامی و بین الاقوامی برانڈز کی مختلف دکانوں کا مرکز ہے۔
روڈ کا نام اور وجہ تسمیہ:
مسجد قبلتین کے پاس اس سڑک کے آخر میں ایک کھیتی پائی جاتی تھی جس کو سلطانہ کھیتی کہتے تھے، اس کھیتی کی مناسبت سے اس سڑک کا نام بلاد سلطانہ روڈ رکھا گیا۔ پہلے زمانے میں بلاد کھیتی کو کہا کرتے ہیں، پھر بلاد کا کلمہ حذف کردیا گیا اور یہ سڑک طریق سلطانہ کے نام سے مشہور ہوگئی۔
سلطانہ روڈ کی خصوصیات:
اس سڑک کے تجارتی مراکز اور دکانوں علاوہ سیاح یہاں پر درج ذیل پہلووں سے بھی مستفید ہوتا ہے:
- یہ سڑک واک کرنے کے لیے بہترین جگہ ہے۔
- یہ سڑک مسجد نبوی اور مسجد قبلتین کو جوڑتی ہے اور اس کا شمار مسجد نبوی کی طرف جانے والی مرکزی سڑکوں میں ہوتا ہے۔
اسکی لوکیشن اور پہنچنے کا طریقہ:
سلطانہ روڈ ملک فیصل روڈ سے شروع ہوتی ہے، یہ سڑک ملک عبداللہ روڈ اور امیر عبدالمجید روڈ سے بھی ملتی ہے۔