اسکی تاسیس:
• اس مرکز کا قیام میر عبدالمجید بن عبدالعزیز آل سعود کے ایک تاحیات خیراتی وقف کی بنیاد پر کیا گیا تھا – اس مرکز کی ادارت سب سے پہلے امیر عبد المجید نے خود سنبھالی، اس کے بعد مدینہ کے باقی گورنر اس مرکز کی ادارت کا چارج سنبھالتے رہے
• ملک سلمان نے بھی 1432ھ میں اس کی ادارت سنبھالی تھی جب وہ مدینہ کا گورنر تھے۔
• 1436ھ میں اس کی ادارت کی ذمہ داری امیر فیصل کے حصہ میں آئی۔
اسکے مقاصد:
• مدینہ سے متعلق دراسات اور بحوث کا انشا
• مدینہ سے متعلق معلومات اور تحقیق فراہم کرنے میں قائدانہ کردار کی ادائیگی
• مدینہ کی تاریخ اور تہذیب کے بارے میں معرفت کو فروغ دینا
• مقامی اور بین الاقوامی تحقیقی اور مطالعاتی مراکز، ماہرین اور محققین کے ساتھ نتیجہ خیز تعاون
اسکا محل وقوع:
مدینہ ریسرچ اینڈ اسٹڈیز سینٹر مدینہ کے جنوب میں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز روڈ پر واقع ہے اور مسجد نبوی سے تقریباً 5.4 کلومیٹر دور ہے۔